بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، فوٹو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بگ باس او ٹی ٹی 3 میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنیوالی حسین اداکارہ ثنا سلطان نے محمد واجد سے نکاح کیا۔ نکاح کی تقریب مدینہ منورہ میں ہوئی جو ایک انتہائی ذاتی نوعیت کی تقریب تھی۔

latest urdu news

خوبرو اداکارہ کی جانب سے اپنی شادی کی تقریب کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئیں اور ساتھ ہی طویل کیپشن بھی لکھا۔

ثنا سلطان نے اپنی پوسٹ میں اپنے شوہر کے متعلق زیادہ کچھ نہیں بتایا مگر چند الفاظ کے ذریعے اپنی خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

خوبرو ادکارہ نے یہ لکھا کہ الحمداللّٰہ! میں عاجزی اور خوشی کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں کہ مجھے مدینہ جیسی مقدس جگہ پر اپنے واجد جی کے ساتھ نکاح کی سعادت حاصل ہوئی ہے۔

خوبرو ادکارہ نے لکھا کہ دوست سے زندگی کے ساتھی بننے کا ہمارا سفر محبت اور ایمان کا ثبوت ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ کے نکاح کی فوٹو شیئر ہونا ہی تھیں کہ مداح مبارکیں دینے لگ پڑے، تاہم دوستوں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں محبت بھرے کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

News Alert Urdu