خیبر پختونخوا، پرائمری اساتذہ کی جانب سے اسکول بند کرتے ہوئے بھرپور احتجاج اور دھرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن عزیز اللہ نے کہا کہ آج سے اساتذہ نے صوبے بھر کے پرائمری اسکولوں میں تدریسی عمل بند کر دیا، صوبے بھر سے پرائمری اساتذہ آج جناح پارک پشاور پہنچیں گے۔
عزیزاللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں اس وقت 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بند ہیں،1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ احتجاج کیلئے پشاور پہنچیں گے۔
صدر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کابینہ سے منظور شدہ اپ گریڈیشن کے فیصلے پر عمل نہیں کیاگیا، مطالبات کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب فیسکو کی جانب سے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے، جسکے باعث بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی ہے۔
شہریوں کے مطابق مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے ، بجلی کےبلوں میں اضافے سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔