میری پولیس کو شکایت کیوں کی؟ بااثر شخص نے گاؤں کے محنت کش اور اسکی فیملی کو علاقہ بدر کروا دیا۔
سیالکوٹ، گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کیوں کی؟ چودھری نے پنچایت کے ذریعے محنت کش، اس کی بیوی، 3 بیٹیوں اور 2 بیٹوں کو علاقہ بدر کروا دیا۔
ملزمان کی جانب سے محنت کش کے گھر کو تالے لگا دیے گئے، 3 گھنٹے میں گاؤں نہ چھوڑنے پر قتل کی دھمکی بھی دیدی گئی۔
سیالکوٹ میں پنچایت کے فیصلے پر دربدر محنت کش اور اسکی فیملی کو پولیس نگرانی میں واپس گھر پہنچا دیا گیا۔
پولیس کی جانب سے خاندان کے سربراہ محمد پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم چودھری ذوالفقار کو حراست میں لے لیا گیا۔
محنت کش کی جانب سے چودھری کے گھوڑے کھیت میں آنے پر پولیس کو شکایت کی گئی تھی۔
دوسری جانب فیسکو کی جانب سے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے، جسکے باعث بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔