بجلی کے بلز کی اقساط ختم، عدم ادائیگی پر جرمانے عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی سے ستائے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

فیسکو کی جانب سے بلوں کی اقساط پر پابندی عائد کر دی گئی، عدم ادائیگی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔

latest urdu news

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق قسطوں کی سہولت سے ریونیو متاثر ہورہا ہے، جسکے باعث بلوں کی قسطوں میں ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

شہریوں کے مطابق مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہونے پر جرمانے بھی ڈبل کردئیے گئے، بجلی کے بلوں میں اضافے سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اب مزید بوجھ بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کے دوران وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی اچانک سے نہیں ہوئی، اس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا گیا، آرمی چیف کی مدت ملازمت 4 سال ہوتی تھی جو ضیاء الحق کے دور میں 3 سال کی گئی۔

عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے بیرسٹر گوہر کو یہ موقع دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اس پر بات کرسکیں، مگر ان کے ساتھیوں نے بہت شور مچایا۔

News Alert Urdu