اسلام آباد، حریت رہنما یاسین ملک کی زوجہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں یاسین ملک کی صحت سے متعلق بھرپور آواز اٹھائیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حریت رہنما کی زوجہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، یاسین ملک کو جیل میں معالج تک کی سہولت میسر نہیں۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک کشمیری عوام کی توانا آواز ہیں، یاسین ملک کی صحت کے بارے تشویش ہے، یاسین ملک بھوک ہڑتال پر ہیں۔
دوسری جانب سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔
سپریم کورٹ میں سوئی نادرن گیس کمپنی کے زائد بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی نظرثانی درخواست زیر التوا ہے اور 26 ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ آئینی بنچ میں جانے کا امکان ہے۔
اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی یا قانونی نوعیت کا کوئی بڑا سوال نہیں ہے جسے آئینی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے۔