دنیا بھر سے شادی کی 70 ہزار سے زائد پیشکش ہوئیں: وینا ملک کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے انہیں 70 ہزار سے زیادہ دفعہ شادی کی پیشکش ہوئیں۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔ کیریئر کے آغاز کے بارے میں وینا نے کہا کہ جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وہ وقت ان کے لیے ایک رولر کوسٹر کی سواری جیسا تھا، ان کے ابتدائی 10 سال انتہائی مصروف رہے۔

latest urdu news

اس دوران وہ اتنی زیادہ مصروف تھیں کہ ان کے پاس میک اپ اتارنے کا وقت بھی نہیں ہوتا تھا اور ان کی بڑی بہن ان کا میک اپ اتارتی تھیں اور انہیں اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں۔

وینا نے بتایا کہ کیریئر کے عروج پر اور بھارت میں ایک ریئلٹی شو کے دوران انہیں دنیا بھر سے شادی کی 70 ہزار سے زائد پیشکشیں موصول ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ یہ پیشکش کہاں سے آرہی ہیں اور کن لوگوں نے کی ہیں کیونکہ ان سے براہ راست رابطہ ممکن نہیں تھا۔

وینا نے مزید کہا کہ ان کی ٹیم نے انہیں بتایا کہ یہ پیشکش پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک سے آئی تھیں، لیکن وہ اس بات سے بےخبر تھیں کہ یہ پیشکشیں حقیقی تھیں یا لوگوں نے شو کے مقصد سے پیشکش کی۔

وینا ملک پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں۔ 2010 میں وہ بھارت گئیں اور وہاں کئی سال گزارے۔ اس دوران انہوں نے بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ اور ویڈنگ ریئلٹی شو میں حصہ لیا اور متعدد بالی وڈ فلموں میں اداکاری کی۔ تاہم، 2014 میں وینا ملک بھارت سے دبئی منتقل ہوگئیں۔

News Alert Urdu