ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی جاں بحق ہوگئے۔
تہران، ایران میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں پاسداران انقلاب کے بریگیڈیئر جنرل حامد مازندرانی اور پائلٹ حمید جنداغی جان کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے 2 اہلکار ملک کے پُرامن جنوب مشرق میں انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جان کی بازی ہارگئے، جاں بحق ہونے والوں میں ایلیٹ فورس کا1 جنرل بھی شامل تھا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوناک حادثہ صوبہ سیستان میں پیش آیا، اس واقعے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل حامد مازندرانی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ جان کی بازی ہار گئے۔
اس سے پہلے رواں سال مئی کے ماہ میں سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ساتھیوں کیساتھ ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہا ر گئےتھے۔