اداکارہ سحر خان اور شجاع اسد کے منفرد فوٹو شوٹ نے شوبز انڈسٹری میں تہلکہ مچا دیا۔
لاہور، معروف پاکستانی اداکارہ سحر خان اور اداکار شجاع اسد کے برائیڈل فوٹوشوٹ نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ سحر خان کی جانب سے ساتھی اداکار شجاع اسد کے ساتھ معروف کلاتھنگ برانڈ کی تشہیر کیلئے فوٹو شوٹ کرایا گیا جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ محبت کے رنگ بکھیرتے نظر آیا۔
مذکورہ فوٹو شوٹ میں سحر خان کو سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ شجاع اسد نے کریمی شلوار قمیص پر شیروانی پہن رکھی ہے اور دونوں خوبصورت پوز دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اداکارہ سحر خان کی جانب سے مذکورہ فوٹو شوٹ میں گہرا میک اپ بھی کیا ہوا تھا جبکہ بھاری جیولری میں نازک اداؤں سے خوبرو مداحوں کے دلوں پر بجلیاں گرا رہی ہیں۔
اس فوٹو شوٹ کی ویڈیو نے فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رکھا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
View this post on Instagram