39
سرائے عالمگیر، تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کامنشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔ 2 ملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد۔
سرائے عالمگیر میں تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اور چرس برآمد ہوئی۔
یہ کارروائی ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی سرکل سرائے عالمگیر رائے منیر احمد کی نگرانی میں کی گئی، جس میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر شیراز حیدر اور اے ایس آئی عاصم ظفر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا۔
گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیصل محمود ولد لقمان خان (سکنہ کالا گجراں، جہلم) سے 1060 گرام ہیروئن اور 450 روپے کی وٹک رقم برآمد ہوئی، جبکہ دوسرے ملزم محمد رمضان ولد نور حسین (سکنہ چھپراں) سے 1260 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔