اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے 176 پٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے 176 پٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دیدیا گیا۔

کراچی، حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے 176 پٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

latest urdu news

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں سمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنیوالے پیٹرول پمپس سیل کرنے کے لیے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس سمگل شدہ اور غیر معیاری پٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈیجیٹلائز کیا جائے، آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ سمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔

دوسری جانب خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کیس کے مرکزی ملزمان تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔

News Alert Urdu

Free website traffic