دہلی: بس حادثے میں 36 افراد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بس حادثے میں 36 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بھارت کی مشرقی ریاست مغربی بنگال میں بس دریا میں گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتراکھنڈ کے الموڑہ ضلع میں بس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 36 ہو گئی ہے، مسافر بس میں 45 افراد سوار تھے۔

latest urdu news

حکام کا کہنا ہے کہ 45 نشستوں والی مسافر بس آج صبح مارچولا کے مقام پر 200 میٹر گہری کھائی میں گر گئی، بس گڑھوال کے پوڑی سے کماؤن کے رام نگر جا رہی تھی، افسوناک حادثہ رام پور سے تقریباً 35 کلومیٹر دور پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ صبح پیش آیا، قریبی دیہات کے مکینوں نے سب سے پہلے امدادی کارروائی کی اور مسافروں کو ہسپتال پہنچانا شروع کیا۔

افسوسناک حادثے میں متعدد مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ 9 زخمی ہسپتال میں دوران علاج مر گئے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔

پینسلوینیا کے شہر لٹز میں ریلی سے خطاب کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 2020 میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول کو نہیں کیا تھا۔

News Alert Urdu