وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسپیشل پرسن کو نئی گاڑی تحفے میں دیدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بصارت سے محروم وی لاگر کو نئی گاڑی تحفے میں دے دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے یہ گاڑی وی لاگر حافظ محمد علی کو دی، ویڈیو میں مریم نواز شریف اسپیشل پرسن محمد علی سے سوال بھی کرتی ہیں کہ کیا آپ ٹھیک ہیں؟ تحفہ ملنے پر خوش ہیں؟ جواب میں وی لاگر محمد علی نے کہا کہ جی میں بہت خوش ہوں۔

latest urdu news

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے گاڑی کی چابی محمد علی کو دی اور خود دروازہ کھول کر سیٹ پر بٹھایا گیا۔

اسکے بعد مریم نواز شریف نے محمد علی سے رخصت طلب کی اور کہا کہ میں بس آپ کی امانت آپ کے حوالے کرنے آئی تھی۔

دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب پی آئی اے خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، ہاں ایئر پنجاب والا معاملہ زیر بحث آیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک اچھی ایئر لائن کی اشد ضرورت ہے، لوگوں نے میاں صاحب سے کہا کہ خوار ہو کر پاکستان آنا پڑتا ہے، اگر صوبے چاہیں تو اپنی ایئر لائن بھی شروع کر سکتے ہیں، جب پارٹی کے لوگ بیٹھتے ہیں تو اس معاملے پر بات تو ہوتی ہی ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic