47
پشاور، خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے مقدمے میں 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات جاری ہیں اور امید ہے کیس کے مرکزی ملزمان تک بہت جلد پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے پشاور میں ایک خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنا کر وائرل کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر پیکا ایکٹ کے تحت پختونخوا میں مقدمہ درج کرکے کیس میں 7 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب بنوں میں رات گئے مسلح حملہ آوروں کی جانب سے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں 1 پولیس اہلکار زخمی اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر لگے کیمرے کو نقصان پہنچا۔