تمام کیسز آئینی عدالت میں نہ لے جائیں کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں: جسٹس منصور علی شاہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ نے سوئی ناردرن گیس کے زائد بلنگ سے متعلق کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں سوئی نادرن گیس کمپنی کے زائد بلنگ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس کی نظرثانی درخواست زیر التوا ہے اور 26ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ آئینی بنچ میں جانے کا امکان ہے۔

latest urdu news

اس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس میں آئینی یا قانونی نوعیت کا کوئی بڑا سوال نہیں ہے جسے آئینی بینچ کے سامنے پیش کیا جائے۔ انہوں نے وکلا کو مشورہ دیا کہ وہ ہر معاملے کو آئینی بنچ کے سامنے نہ لے جائیں، کچھ مقدمات دو رکنی بینچ کے دائرہ کار میں بھی رہنے دیں تاکہ ان پر تیزی سے کارروائی کی جا سکے۔

عدالت نے سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کو نمٹاتے ہوئے یہ ریمارکس بھی دیے کہ درخواست گزار زیر التوا نظرثانی کیس میں اپنے سوالات اور تحفظات پیش کر سکتے ہیں۔

News Alert Urdu