وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔ اس اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی، جسے وزارت مذہبی امور نے منظوری کے لیے دوبارہ کابینہ کو بھیجا ہے۔

latest urdu news

سرکاری حج پیکیج کا تخمینہ 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار روپے کے درمیان رکھا گیا ہے، اور پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین کو حج کی سعادت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

اجلاس میں اسلام آباد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کی جائے گی اور چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ، جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹی کے بجٹ 2024-25 کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

News Alert Urdu