سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرکوٹ ڈسٹرکٹ اسپتال، سائیکل کے پمپ سے مریض کو آکسیجن دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ مریض کو سائیکل کے پمپ سے آکسیجن دی جارہی ہے۔ تاہم ایم ایس ڈسٹرکٹ اسپتال کی جانب سے ویڈیو کو جھوٹ اور بدنیتی قرار دے دیا گیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنرکو جمع کرائی گئی رپورٹ میں یہ کہا گیا کہ وائرل ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب ہے۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ کی جانب سے نوٹس لے کر رپورٹ طلب کی گئی تھی۔

دوسری جانب اسموگ کی ابتر صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے سرکاری اور نجی پرائمری سکول 1 ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران یہ کہا گیا کہ لاہور کے ایئرکوالٹی انڈیکس نے صبح کے وقت ایک ہزار سے زیادہ تجاوز کیا۔

News Alert Urdu