اداکارہ نرگس تشدد کیس:ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کا مؤقف سامنے آگیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نرگس تشدد کیس: ملزم (خاوند) انسپکٹر ماجد بشیر کا مؤقف سامنے آگیا۔

مبینہ طور پر انسپکٹر ماجد بشیر نے اپنے تحریری بیان میں اداکارہ نرگس کیساتھ تعلق ختم نہ کرنے کا بھی اشارہ دے دیا۔ مقدمہ میں نامزد ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کی جانب سے 18 نومبر تک عبوری ضمانت کروالی گئی ہے۔

latest urdu news

ملزم انسپکٹر ماجد بشیر کا بیان

جیسا کہ بتایا جارہا کہ بقول ملزم میری زوجہ باکردار عورت ہے، جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں، ملزم انسپکٹر ماجد بشیر۔

ملزم کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کر رہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

جھگڑا ھمارا ذاتی معاملہ ہے، نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے، میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔

جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔

واضح رہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے، جس کی تفتیش جاری ہے۔

News Alert Urdu