32
مسلح حملہ آوروں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، جسکے نتیجے میں 1 اہلکار زخمی ہوگیا۔
بنوں، رات گئے مسلح حملہ آوروں کی جانب سے احمد زئی پولیس اسٹیشن اور مزنگہ پولیس چوکی پر حملہ کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے حملے میں 1 پولیس اہلکار زخمی اور دوسرے حملے میں پولیس چوکی پر لگے کیمرے کو نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق احمد زئی پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا لیکن پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا تاہم ملزمان کی فائرنگ سے 1 اہلکار زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی گئی تاہم وہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوسرا واقعہ بنوں مزنگہ پولیس چوکی پر پیش آیا جہاں رات گئے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے چوکی پر لگے تھرمل کیمرے کو شدید نقصان پہنچا۔