غزہ: اسرائیلی بمباری میں 46 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 46 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 46 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کی پٹی میں صحت کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ زیادہ تر شہادتیں شمالی غزہ میں ہوئیں جہاں اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک ہسپتال پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری میں طبی سامان کو آگ لگ گئی اور زخمیوں کے علاج معالجے کی سرگرمیوں میں خلل پڑا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس پر بیت لاہیہ میں کمال عدوان ہسپتال کو فوجی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے یہ کہا گیا کہ وہاں”درجنوں دہشت گرد” چھپے ہوئے ہیں، حکام صحت اور حماس ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

شمالی غزہ وہ علاقہ جہاں اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کے کمانڈ سینٹر کو ختم کر دیا، اب اس پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائی کا سب سے بڑا ہدف ہے۔

رواں مہینے کے اوائل میں اسرائیل کی جانب سے جبالیہ، بیت حانون اور بیت لاہیہ میں ٹینک بھیجے گئے تھے تاکہ ان عسکریت پسندوں کو ختم کیا جاسکے، جو اس کے بقول وہاں دوبارہ منظم ہو گئے تھے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter