ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائی، 4 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتار۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کاروائی کے نتیجے میں قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم محمد اکرام نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم فلائٹ نمبر G9-553کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا۔
ملزم کو سیالکوٹ ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم گزشتہ 4 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف سال 2020 میں تھانہ صدر، کھاریاں میں مقدمہ درج ہوا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔
این بی سی حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔