ممتاز کرکٹر اور سابق کپتان ظہیر عباس کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔
ممتاز کرکٹر ظہیر عباس کی پہلے مرحلے میں بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی دی جائے گی، ظہیر عباس بی او جی میں اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو بیٹنگ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری سونپنے کا امکان ہے، ڈیو واٹمور کا قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ معاہدہ 28 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔
دوسری جانب یی سی بی کی عبوری کمیٹی میں نئے کوچ سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، معین خان اور وقار یونس کیساتھ محسن خان بھی دوڑ میں شامل ہوگئے۔
پی سی بی کو اب نئے کوچ کی تلاش ہے، سربراہ عبوری کمیٹی نجم سیٹھی پہلے ہی ملکی آفیشل کے تقرر کا عندیہ دے چکے ہیں، ان کی خواہش یہ تھی کہ معین خان کو چیف سلیکٹر بنایا جائے، مگر عدالتی حکم پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ سابق کپتان ظہیر عباس ایک بہترین کپتان اور اپنی منفرد بیٹنگ سے جانے جاتے تھے۔
1985ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہوئے اور 1 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچوں میں بطور میچ ریفری فرائض انجام دے چکے ہیں،ظہیر عباس قومی ٹیم کے منیجر بھی رہ چکے ہیں، 2015ء میں وہ آئی سی سی کے صدر بنے۔