مستونگ میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مستونگ، گرلز ہائی اسکول سول اسپتال چوک پر بم دھماکے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔
دھماکے میں پولیس کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ اس دھماکے میں چوک پر موجود دیگر گاڑیوں اور رکشوں کو بھی نقصال پہنچا ہے، دھماکے کی آواز قریبی علاقوں میں بھی سنی گئی ہے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
پولیس کے مطابق زوردار دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اسکول کی وین بھی زد میں آ گئی جس میں اسکول کے 5 بچے، ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔
دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو قریبی سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حکومت بلوچستان کی جانب سے مستونگ میں اسکول کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سے واقعہ سے متعلق رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔