ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت رات گئے پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ۔
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت رات گئے پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ڈی ایچ اوز، اور پولیو ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔وی اوڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کوششیں قابل تحسین ہیں، تاہم اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے تمام پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں 100 فیصد ہدف کو یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور پولیو ٹیمیں ہر گھر تک پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن کی رپورٹ مثبت ہے، تاہم تیسرے دن کے دوران باقی علاقوں میں قطرے پلانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔