ممتاز اداکار گوہر رشید کا کہنا ہے کہ شادی کے لئے لڑکی مل گئی ہے جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جاؤں گا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکار گوہر رشید سے سوال کیا گیا کہ آپ اب بھی سنگل ہیں جس پر اداکار کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے، وہ پہلی مرتبہ اس بارے میں میڈیا پر بتا رہے ہیں۔
گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکی کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور وہ اس معاملے میں بہت زیادہ خوش ہیں۔
دوسری جانب اشنا شاہ کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ وہ لڑکی کئی سالوں سے گوہر کی قریبی دوست ہے اور جلد یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔
وہر رشید کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ اداکارہ کبریٰ خان ہی ان کی ہونے والی زوجہ ہیں، لیکن اداکارہ کی جانب سے ابھی تک اس معاملے میں تردید سامنے نہیں آئی۔
دوسری جانب ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان کی جانب سے اداکارہ حرا مانی کو ایک گڑیا کی مدد سے ہپناٹائز کر کے ان پر پورا کنٹرول حاصل کرلیا گیا جس پر حرا مانی بھی حیران رہ گئیں اور نہ چاہتے ہوئے بھی جیسا میزبان گڑیا کیساتھ کرتا ہے وہ بھی وہی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے اس شو کے کلپ میں انکی آنکھوں پر کالی پٹی باندھی جاتی ہے، ہپناٹائز کی کیفیت سے باہر آنے کے بعد خوبرو اداکارہ ڈری اور سہمی ہوئی نظر آتی ہیں۔