ڈی سی گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اے سی سرائے عالمگیر فاروق اعظم کا پولیو ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ، ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ۔
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر فاروق اعظم نے یونین کونسل منڈی بھلوال میں پولیو مہم کے تحت پولیو ٹیموں کی گھر گھر تصدیق اور مانیٹرنگ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین فراہم کی جا رہی ہے۔
اے سی سرائے عالمگیر نے والدین سے بھی ملاقات کی اور انہیں پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا، تاکہ ہر گھر کے بچے کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے فرائض پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے سرانجام دیں اور ہر گھر تک پہنچ کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کریں۔
انہوں نے خاص طور پر اس بات پر زور دیا کہ کوئی بچہ ویکسین سے محروم نہیں رہنا چاہیے اور مہم کے دوران 100 فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔
فاروق اعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں، اور ہر ایک کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی تاکہ پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جا سکے۔
اس موقع پر مقامی انتظامیہ اور صحت کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔