افسوناک حادثے میں زخمی ہونیوالے 2 بھائی دوران علاج جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دم توڑ گئے۔

لاہور، کیولری گراؤنڈ میں چند روز پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونیوالے 2 نوجوان بھائی اسپتال میں دوران علاج جان کی بازی ہار گئے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ افسوناک حادثہ اُس وقت پیش آیا تھا جب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کیلئے لاہور پہنچے تھے اور سڑک پار کر رہے تھے کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جاںبحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تحرک جاری ہے۔

News Alert Urdu