چوہدری سالک حسین کا ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو میں پاکستان پولین کا افتتاح

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ریاض انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپو میں پاکستان پولین کا افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے ریاض انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں ہیومن ریسورس اینڈ مین پاور ایکسپومیں پاکستان پولین کا افتتاح کر دیا۔ یہ ایونٹ 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک جاری رہے گا اور پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

latest urdu news

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت اور معیشت میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے ہنر مند پاکستانیوں کے لیے عالمی ملازمت کے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ سالانہ ایکسپو سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے، جو مختلف ممالک بشمول پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، فلپائن، اور کینیا سے انسانی وسائل کی کمپنیوں کو مواقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان سے شرکت کرنے والے اداروں میں اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)، پنجاب اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ، لونا کارپوریشن، سوبی انٹرپرائزز، اور دہلوی ہیومن ریسورس شامل ہیں

پاکستان پویلین ایکسپو کے دوران حاضرین کے لیے کھلا رہے گا اور انہیں قیمتی معلومات اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا۔

News Alert Urdu