چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کہنا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ووٹ چوروں کو ہر سطح پر عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری عابد رضا کا کہنا ہے کہ ممبرانِ اسمبلی کو عوام اپنا نمائندہ منتخب کرتی ہے جعلی ممبران اسمبلی کہنے پر تلملانے والے قرانِ پاک پر حلف دیں کہ وہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئے ہیں، عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے والے ووٹ چوروں کو ہر سطح پر عوام کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کہا کہ یہ تختی مافیا ضلع گجرات کی عوام کے چور ہیں اور عوام کو چاہیے کہ ان کا معاشرتی اور اخلاقی بائیکاٹ کریں تا کہ یہ جھوٹی شہرت کے بھوکے فارم 47 کی پیداوار عوام میں جانے سے بھی خوف کھائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے عوامی حقوق کے محافظ ہوتے ہیں جس کو عوام کے مینڈیٹ کی فکر ہو وہ سوچتا ہے کہ میرے کسی غلط عمل سے عوام میرے خلاف نہ ہو جائے ایک سرکاری ملازم سے جعلی نوٹیفکیشن لینے والے اسی سرکاری ملازم سے عوامی مسائل پر کیسے باز پرس کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حاکمیت صرف اللّہ تعالی کی ہے جعلی نوٹیفکیشن ایک ریت کی دیوار کی مانند جلد زمین بوس ہوں گے اور وہ وقت دور نہیں جب عوام کا ہاتھ انکے گریبان پر ہو گا۔