اسلام آباد، پاکستان میں بڑے پیمانے پر آن لائن فراڈ ہونے لگا، یومیہ 4 سو سے زائد فراڈ ہونے لگے۔
انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے پاکستان میں 6 سو ارب کے آن لائن فراڈ کا پتہ لگایا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آن لائن فراڈ اس سے کہیں زیادہ ہو رہا ہے لیکن زیادہ تر متاثرہ افراد رپورٹ کر رہے ہیں، متاثرہ عوام ، سماجی اور معاشرتی مسائل کو دیکھتے ہوئے آن سکرین یا رپورٹ کروانے کیلئے تیار نہیں ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اعداد و شمار، فراڈ کے شکار افراد، وکلا، ماہرین، بینکار، ڈیجٹل میڈیا ماہرین اور اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی رائے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے 6 سال میں ایف آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 5 لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ایک طرف لاکھوں کی تعداد میں شکایات موصول ہو رہی ہیں، دوسری جانب سائبر کرائم سے نمٹنے والے حکام کی نفری چند سو افراد پر مشتمل ہے۔
اس سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو 27 فیصد سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب لاہور آج بھی آلودگی کے اعتبار سے دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے، شہر میں اسموگ کی اوسط شرح 378 ریکارڈ کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے،خراب فضائی معیار اور مضر صحت اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔