ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسموگ کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، محکمہ موسیمات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

latest urdu news

ہم نیوز کے مطابق، اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بالائی اضلاع جیسے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، اور جہلم میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے اور صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ ان علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ پشاور، خیبر، صوابی، مردان، اور دیگر علاقوں میں جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی ہے۔ وادی نیلم میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بلند علاقوں میں برفباری نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے۔ موسلادھار بارش کے باعث شاہراہ نیلم پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں جیسے بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ شمالی بلوچستان میں جزوی ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

News Alert Urdu

Free website traffic