شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے بولڈ ویڈیوز پر تنقید کرنے والے صارفین کو کرارا جواب دے دیا۔
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ تنازع کے بعد اپنی تنقید کا نشانہ بننے والی تصاویر پر صارفین کو کھری کھری سنا دیں۔ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر کمنٹس بند کر کے مختلف اسٹوریز میں صارفین کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی بے جا تنقید نے انہیں شدید متاثر کیا، مگر وہ اب خاموش نہیں رہیں گی۔
علیزے شاہ نے ایک اسٹوری میں لکھا، "اگر آپ کو مجھے ولن ثابت کرنے سے خوشی ملتی ہے، تو ٹھیک ہے، ایسا ہی سہی، لیکن میں وہ نہیں ہوں جو آپ سمجھتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نفرت کرنے والوں پر افسوس ہوتا ہے، جو ان کی زندگی پر اتنی گہری نظر رکھتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے لباس اور اسٹائل پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا، "پاکستانی عوام فلموں میں چھوٹے کپڑے اور لہنگے دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں، مگر جب ہم اپنی پسند کا لباس پہنتے ہیں، تو تنقید کیوں؟” انہوں نے مزید کہا، "میں ایک پبلک فگر ہوں، پبلک پراپرٹی نہیں، اس لئے اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں۔”
علیزے شاہ کا برہم انداز سوشل میڈیا پر کافی چرچا کا سبب بنا ہے اور ان کے اس پیغام نے مداحوں اور ناقدین دونوں کی توجہ حاصل کی ہے۔
View this post on Instagram