پرویز الٰہی کا نام دوبارہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر پی ٹی آئی پنجاب اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیرون ملک سفر پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی سفارش پر پرویز الہیٰ کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن پنجاب کو 1 مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ اینٹی کرپشن پنجاب کیس میں تحقیقات کر رہی ہے۔

latest urdu news

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے یہ سفارش کی گئی ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک پرویز الہٰی کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں مہینے 3 اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پرویز الٰہی، ان کے بیٹے راسخ الہیٰ اور بہو زارا الہٰی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ڈاکٹر محمد امجد کو مسلم لیگ (ق) کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا گیا ہے، چوہدری شجاعت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ناراض ساتھیوں کو منائیں گے، ملک گیر تنظیم سازی کا عمل تیزی سے شروع کریں گے، سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے مربوط کریں گے۔

چیف آرگنائزر(ق) لیگ نے کہا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لئے اعزاز کی بات ہے، کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کروں۔

News Alert Urdu