کار سرکار میں مداخلت کیس: وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر زیر حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد، کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں پولیس کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور انکے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وکیل ایمان مزاری کیخلاف روٹ سے رکاوٹیں ہٹانے اور دست درازی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں ایمان مزاری کے شوہر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایمان مزاری اور انکے شوہر کی جانب سے ٹریفک اہلکار سے تکرار کی وجہ سے سڑک سے بیریئر ہٹائے گئےتھے۔

دوسری جانب اکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے کمی ہو سکتی ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter