ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے، محمود خان اچکزئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ، سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت جنگی ماحول ہے۔

سربراہ ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک بیان میں یہ کہا گیا کہ بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں جبکہ قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل اور ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے۔

latest urdu news

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا لیول سب کے سامنے ہے اور جمہوریت کو ہماری کمزوری سمجھا گیا، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے کہا کہ ہمیں بتایا نہیں جاتا کہ گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے، قیام امن کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائیں گے، جبکہ اسمبلی فلور پر بھی صرف باتیں کی جاتی ہیں کہ کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نام پر آئین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے گولڈ سمتھ خاندان پر مشتمل اسرائیلی لابی کام کررہی ہے، مسلمانوں پر حملے کرنے والا اسرائیل عمران خان کو بچانے کیلئے محنت کررہا ہے۔

News Alert Urdu