15
نورانی کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، جسکے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حب، نورانی کراس موسلی چڑھائی کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی، افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زائرین کی بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، زائرین شاہ نورانی کے مزار سے واپس آ رہے تھے۔
افسوسناک حادثے کا شکار ہونے والے زائرین کا تعلق کراچی سے ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب کار اور موٹرسائیکل پر کنٹینر گرنے سے 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ کوٹ رادھا کشن روڈ پر پیش آیا جہاں پیپر مل کے باہر لوڈر کیساتھ کنٹینر اتارا جا رہا تھا کہ لفٹر سے کنٹینر نیچے گرگیا، سڑک سے گزرنے والی موٹرسائیکل اور کار کنٹینر کے نیچے آگئے۔