بدھ, 23 اپریل , 2025

ایشوریا رائے کی گاڑی کو بس کی ٹکر ، سکیورٹی گارڈ نے ڈرائیور کو تھپڑ دے مارا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے بچن کی لگژری گاڑی ممبئی کے جوہو علاقے میں ایک بس سے ٹکرا گئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد سڑک پر ہجوم جمع ہوگیا، جبکہ اداکارہ کے سکیورٹی گارڈز فوری طور پر گاڑی سے باہر آ گئے۔

26 مارچ، بدھ کے روز یہ واقعہ پیش آیا ، فوٹو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی سرخ بس نے ایشوریا رائے کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔

حادثے کے وقت ایشوریا رائے گاڑی میں موجود نہیں تھیں، جبکہ گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حادثے کے بعد جوہو تارا روڈ پر امیتابھ بچن کی رہائش گاہ کے قریب ایک بنگلے سے سکیورٹی گارڈ باہر آیا اور بس ڈرائیور کو تھپڑ رسید کر دیا۔
ویڈیو: ایشوریا رائے کی گاڑی کو بس نے ٹکر ماردی، سکیورٹی گارڈ نے بس ڈرائیور کو تھپڑ دے مارا

بس ڈرائیور گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے باہر نکلا تھا، لیکن سکیورٹی گارڈ نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔

بعد ازاں، پولیس موقع پر پہنچی تو بنگلے کے نگران عملے نے بس ڈرائیور سے معذرت کرلی اور واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter