بدھ, 23 اپریل , 2025

گلوکارہ نصیبو لال اور شوہر میں صلح ، مقدمہ واپس لے لیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور،معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہو گئی، جس کے بعد درج مقدمہ واپس لے لیا گیا۔

نصیبو لال نے اپنے شوہر کے خلاف تشدد اور مارپیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق، ان کے شوہر نوید حسین نے گھر آ کر ان پر تشدد کیا، گالم گلوچ کی اور اینٹ مار کر زخمی کر دیا، جس سے ان کے سر اور چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

تاہم، گلوکارہ کے بھائی شاہد لال کا کہنا ہے کہ بہنوئی مزاجاً غصے کے تیز ہیں، جنہیں سمجھا بجھا کر معاملہ سلجھا دیا گیا ہے، ان کے مطابق، بہن اور بہنوئی کے درمیان معمولی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، مگر اس بار ہاتھا پائی کی نوبت آ جانے کے باعث مقدمہ درج کروانا پڑا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter