ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون ایشلے سینٹ کلیئر کی جانب سے قانونی جنگ چھیڑ دی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ 26 سالہ خاتون کی جانب سے ایلون مسک کیخلاف اپنے 6 مہینے کے بیٹے کی واحد قانونی سرپرستی کے لیے مقدمہ دائر کیا گیا۔
درخواست کیساتھ ایشلے کیئر نے ایلون مسک کیساتھ ہونیوالی چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی ضم کیے ہیں۔
ایشلے کیئر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہےکہ ایلون مسک نے مختلف تحریری پیغامات میں بچے کے والد ہونے کا اعتراف کیا اور بچے کی پیدائش پر مبارک باد کا ٹیکسٹ میسیج بھی کیا تھا۔
خاتون کے مطابق اس میسج کے جواب میں ایلون مسک کو بچے اور اپنی تصویر اسپتال سے ہی بھیجی تھی۔
ایشلے نےیہ بتایا کہ جواب میں ایلون مسک نے لکھا تھا کہ میں تم دونوں سے ملنے ویک اینڈ پر آؤں گا۔
درخواست کے مطابق نیو یارک ان کے بچے کی آبائی ریاست ہے اور ایلون مسک ان کے بچے کے والد ہیں، بچے کی پیدائش ستمبر میں ہوئی تھی۔
خاتون نے کہا کہ ایلون مسک بچے کی پیدائش کے وقت موجود نہیں تھے اور اب تک اپنے بچے کو دیکھنے صرف 3 بار آئے تھے۔
ایشلے کیئر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ اب تک بچے کی پرورش میں ایلون مسک کا کوئی کردار نہیں ہے، اس لیے ’پیٹرنٹی‘ اورگارڈین شپ مجھے دی جائے۔
خاتون کے مطابق ایلون مسک سے2 سال پہلےرومانی تعلق شروع ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچے کی پیدائش ہوئی۔