نازش جہانگیر کی بولڈ لباس میں تصاویر پر مداح چراغ پا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، پاکستانی شوبز انڈسٹری کی حسین اداکارہ نازش جہانگیر کو بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سےانسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئیں ، جن میں وہ بیرون ملک سیرو سیاحت سے محظوظ ہوتی نظر آرہی ہیں۔

شیئرکردہ تصاویر میں اداکارہ نے نیلے رنگ کا بیک لیس ٹاپ اور گاؤن زیب تن کررکھا ہے جبکہ ویڈیوز اور تصاویر میں مختلف پوز دیتے ہوئے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرارہی ہیں۔

بولڈ لباس میں تصاویر شیئر کرنے پر نازش کے مداح غصے میں آ گئے، سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس اور انداز کو نامناسب قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے مذہب کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ نازش جہانگیر نازش جہانگیر ایک معروف پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارہ اور ماڈل ہیں۔

خوبرو اداکارہ نے 2017 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور متعدد ڈراموں میں نمایاں کردار ادا کیے، ان کے مشہور ڈراموں میں "ٹھیس” میں زویا، "تہمت” میں فائزہ، "کم ظرف” میں نمرہ، اور "کہیں دیپ جلے” میں شمائلہ شامل ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter