لاہور، معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی تمام اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ وینا ملک ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاںاداکارہ کی جانب سے نجی زندگی اور شوبز سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیاگیا ۔
پوڈ کاسٹ کے دوران ایک سوال کے جواب میں معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ بھارتی ریئلٹی شو بگ باس میں کام کر کے بہت مزہ آیا لیکن اس پروگرام میں کام کرنے پر مجھے دھمکیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
وینا ملک کا کہنا تھا کہ شو کا حصہ بننے سےپہلے ایک تحریری معاہدہ ہوتا ہے،جس میں ہر چیز واضح لکھی جاتی ہے، بگ باس کی شوٹنگ کے لیے 56 کیمرے گھر کے اندر اور اتنے ہی کیمرے گھر کے باہر ہوتے ہیں ،جو ہر وقت ہر کسی کی ہر چیز ریکارڈ کر رہے ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میںخوبرو اداکارہ نے کہا کہ اس شو میں کام کرنے پر مجھے مفتی عبدالقوی کی جانب سے بہت تنقید کا نشانہ بنایاگیا ، اس پر میں نے مفتی عبدالقوی سے سوال کیا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ میرے ساتھ کیا کیا ہوا؟
میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ مفتی عبدالقوی نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا وینا ملک اپنے بچوں کے ساتھ ”بگ باس “ دیکھ سکتی ہے ۔
معروف اداکارہ نے یہ جواب دیا کہ میرے بچوں کو میری ہر چیز کا علم ہے، میرے بچے میرے بارے ہر معلومات رکھتے ہیں اور میرے ساتھ بیٹھ کر بگ باس سمیت ہر چیز دیکھتے ہیں۔