بدھ, 23 اپریل , 2025

گجرات میں جرائم کی حالیہ صورتحال کیسی رہی؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گجرات میں ڈاکوؤں کے ناکے اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ،شادیوال روڈ گجرات پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر کالرہ کلاں کے رہائشی عاطف جاوید سے نقدی موبائل فون اور اڑھائی لاکھ روپےمالیت کے سیگریٹ چھین لئے،محلہ فیض آباد سرگودھا روڈ سے نامعلوم چور فیض آباد کے رہائشی عرفان انجم کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ، گاؤں منڈ سے نامعلوم چور گجرات کے رہائشی عثمان اسلم کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے پولیس تھانہ شاہین اور انڈسٹریل ایریا ٹو نے مقدمات درج کر لئے۔

گجرات پولیس نے اشتہاری ملزمان کی اطلاع پر تھانہ صدر کھاریاں کے علاقے کھاریاں اور مرالہ میں چھاپہ مارا تو اشتہاری ملزمان کے رشتے داروں نے ان کو فرار کرادیا پولیس تھانہ صدر کھاریاں نے اشتہاریوں کو فرار کروانے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

گلیانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے گلیانہ چوک سے منشیات فروش ملزم عثمان شہزاد ساکن ڈھل گہڑ کو گرفتار کر لیا اور اس سے 1250 گرام چرس برآمد کی پولیس نے ایک اور ملزم احسان اللہ ساکن چیچیاں کو بھی گرفتار کیا اس سے 1150 گرام چرس برآمد کی گئی پولیس تھانہ گلیانہ نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

 

شیئر کریں:
frontpage hit counter