130
بھابھی کی عزت پر ہاتھ ڈالنے پر موی میکر کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔
کھاریاں /محلہ نیا آڑہ (جنید ڈار)، ملزم راشد بھابھی کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا ، کافی مرتبہ اس نے غلط حرکات کرنے کی کوشش کی ، اس دفعہ کپڑ ے تک پھاڑ دیے۔
تفصیلات کے مطابق مدعیہ کا کہنا ہے کہ وہ کچن میں کھانا بنا رہی تھی کہ ملزم نے آکر اس کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ اب تو تم قابو آچکی ہو، اسی دوران میرےبازو کا کپڑا تک پھاڑدیا۔
شور مچانے کےبعد امی آگئی ، لعن طعن کرنے پر ملزم اپنے کمرے میں چلا گیا ، بعد میں مجھے میری بہن کو طلاق دینے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا ۔
موجودہ محلہ نیا آڑہ اور سابقہ گاؤں ( ٹھوٹھہ رائے بہادر ) میں بھی ملزم کا کردار کافی مشکو ک ہے۔