راولپنڈی، آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو شہر اقتدار اسلام آباد سے حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد کی جانب سے آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم فہد سعید کو اسلام آباد سے حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزم فہد سعید متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے متاثرہ خاتون کی ایڈٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی اور قابل اعتراض مواد متاثرہ خاتون کے رشتےداروں کو بھی بھیجا، ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث تھا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فونز، 2 لیپ ٹاپ، 1 سی پی یو اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
جنسی ہراسگی اور آن لائن بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بروقت چالان جمع کروایا جائے گا، ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔