33
سرگودھا ، منشیات فروشوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چھاپے کے دوران ملزمان نے اچانک فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل عمران وینس اور کانسٹیبل رانا شفیق موقع پر شہید ہوگئے۔
فائرنگ کے دوران سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل نعمان شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب ٹنڈو حیدر کے گوٹھ بھلن کالونی میں خاتون نے گھریلو تنازع پر شوہر کو لوہے کے راڈ اور ڈنڈے کے وار سے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق لیلیٰ نامی خاتون نے ابتدائی طور پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد اس کے شوہر کو زخمی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ کر چلے گئے۔