ہفتہ, 15 مارچ , 2025

میرے والد کو کیوں مارا؟ بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور، بٹ خیلہ میں بیوی کی جانب سے شوہر کو قتل کرکے والد کے قتل کا بدلہ لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ مقتول شمال خان ولد جمشید چند ماہ قبل اپنے سسر کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا، گزشتہ روز بیوی نےملزم شوہر شمال خان کو بہانے سے گھر بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ملاکنڈ لیوی نے مقتول کے11 سالہ بیٹے مشال خان کی طرف سے ان کی والدہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ملاکنڈ لیوی اہلکاروں نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔

دوسری جانب ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سخی رحمٰن کو قطر سے حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ ملزم کو قطر سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter