نامعلوم نقاب پوش نے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاڑکانہ میں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

لاڑکانہ شہر میں 2 تاجروں کو گولیاں مارنے کا انتہائی افسوناک واقعہ پیش آیا ،جہاں نامعلوم نقاب پوش نے تاجر سنجےکمار سے لوٹ مار کیے بغیر فائرنگ کردی ،جس سے تاجر زخمی ہوگیا۔

دلخراش واقعے کی سی سی ٹی وی میں میں بھی لوٹ مار کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی تاجر کو کراچی منتقل کرنےکے لیے ائیرایمبولینس لاڑکانہ بھیجی گئی تھی جس پر سنجے کما رکو اسپتال سے موہن جوداڑو ائیرپورٹ پر منتقل کیاگیا۔

ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ زخمی تاجر کو ائیر ایمبولینس میں منتقل کرکے وینٹی لیٹر لگادیا گیا تھا کہ روانگی کے وقت ائیرایمبولینس طیارہ فنی خرابی کا شکار ہوگیا ،جس کے بعد تاجر کو ائیر ایمبولینس سے نکال کر دوبارہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دوسری ائیرایمبولینس رات لاڑکانہ پہنچی جس میں زخمی کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter