کشمور، پولیس آپریشن میں مغوی صحافی بازیاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کشمور،کچے میں پولیس آپریشن کے دوران مغوی مقامی صحافی فیاض سولنگی کو بازیاب کرا لیا گیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی کشمور کی قیادت میں کچے میں آپریشن کیا گیا، کچھ مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔

ناصر آفتاب کا بتانا ہے کہ مغوی صحافی کو بازیابی کے بعد خیرپور منتقل کیا جا رہا ہے، فیاض سولنگی کو 3 روز پہلے خیرپور سے اغوا کیا گیا تھا۔

ڈی آئی جی کے مطابق ڈاکوؤں نے فیاض سولنگی پر تشدد کی ویڈیو بھی وائرل کی تھی۔

دوسری جانب پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس مقابلہ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے قریب پیش آیا،جہاں ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter