پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

ڈسکہ ، پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

پولیس مقابلہ تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے قریب پیش آیا،جہاں ڈاکو ناکہ لگا کر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی گئی۔

جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہو گئے۔

ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ہلاک ہونیوالے ڈاکوؤں کی شناخت ندیم اور اخترکے نام سے ہوئی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونیوالے ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں، دونوں ملزمان عارف والا کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter