19
پولیس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔
قصور ، کوٹ علی گڑھ میں تھانہ بی ڈویژن پولیس پر علاقہ مکینوں کی جانب سے حملہ کر دیا گیا۔
دوران ریڈ مزاحمت پر لوگوں نے پولیس ملازمین کو یرغمال بنا لیا، ایس ایچ او تھانہ و ایلیٹ فورس کو بھی ملازمین کی بازیابی پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، تشدد سے ایس ایچ او، ایلیٹ ملازمین سمیت 6پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس اہلکار 324 کے مقدمہ میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے گئے تو ملزموں نے اہلکاروں کو ہی یرغمال بنا لیا۔
ریڈ کے دوران نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے وقاص نامی ملزم بھی زخمی ہو گیا۔