پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

پشاور ، پرانی دشمنی پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایس پی ورسک مختیار خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں بتایا کہ تہکال کے قریب پرانی دشمنی پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔

ایس پی کا کہنا ہے کہ ایک فریق کے لوگ شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے جب کہ دوسرا فریق تہکال کے قریب موجود تھا۔

ایس پی ورسک مختیار خان نے کہا کہ فائرنگ کی وجہ سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی کی جارہی ہے  اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم کے علاقے بگن میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter